Peeron ke aap peer hen ya gause aazam dastgir
بفیض حضور تاج شریعہ رحمۃاللہ علیہ
کلام حضور تاج شریعہ رحمۃاللہ علیہ
غوث پاک رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں عقیدت مند اشعار
پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد
اہل صفا کے میر ہیں یا غوث المدد
رنج و الم کثیر ہیں یا غوث المدد
ہم عاجز و اسیر ہیں یا غوث المدد
ہم عاجز و اسیر ہیں یا غوث المدد
ہم کیسے جی رہے ہیں یہ تم سے کیا کہیں
ہم ہیں الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
ہم ہیں الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
تیرے نظر سے پھیر دو سارے الم کے تیر
کیا یہ الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
کیا یہ الم کے تیر ہیں یا غوث المدد
تیرے ہی ہاتھ لاج ہے یا پیر دستگیر
ہم تجھ سے دستگیر ہیں یا غوث المدد
ہم تجھ سے دستگیر ہیں یا غوث المدد
کس دل سے ہو بیاں بےداد ظالماں
ظالم بڑے شریر ہیں یا غوث المدد
ظالم بڑے شریر ہیں یا غوث المدد
صدقہ رسول پاک کا جھولی میں ڈال دو
ہم قادری فقیر ہیں یا غوث المدد
ہم قادری فقیر ہیں یا غوث المدد
دل کی سنائے اخؔتر دل کی زبان میں
کہتے یہ بہتے نیر ہیں یا غوث المدد
کہتے یہ بہتے نیر ہیں یا غوث المدد
Src: http://barkateraza.com/kalam-e-huzur-tajushshariya-peeron-ke-aap-peer-hain-ya-gaus-al-madad/
No comments:
Post a Comment